کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کیلیے تیار ہیں جنرل قمر باجوہ

مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے، آرمی چیف کا فارمیشن ہیڈ کوارٹر گلگت کا دورہ


ویب ڈیسک August 24, 2019
دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں بھی پاک فوج کا مورال بلند ہے (فوٹو: فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹر گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول ڈالے۔ بعد ازاں افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر درپیش خطرات سے آگاہ ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں بھی پاک فوج کا مورال بلند ہے۔

آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اورعزم و حوصلے کو سراہا اور کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں