آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع اصل امتحان افغانستان

پاکستان کا اصل امتحان امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے کے بعد شروع ہو گا


رحمان اظہر August 25, 2019
پاکستان کا اصل امتحان امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے کے بعد شروع ہو گا۔ فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایک بڑی وجہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال ہے۔

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھی جارہی ہے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایک بڑی وجہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال ہے۔ یہ دونوں معاملات افغانستان سے بھی جڑے ہوئے ہیں کیونکہ افغانستان میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت کے ادوار اب ختم ہونے کے قریب ہیں اور امن معاہدے کا قوی امکان ہے۔

پاکستان کا اصل امتحان امن معاہدے کے طے پاجانے کے بعد شروع ہو گا۔امن معاہدے کے بعد کی صورتحال پر کابل میں نقطہ نظر یہ ہے کہ بات چیت کے ان ادوار میں افغان حکومت اور افغانستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا ہے کیونکہ طالبان قیادت نے مذاکرات کے اس مرحلے پر افغان حکومت کے مندوبین سے ملنے سے بھی انکار کیا ہے۔

امریکا طالبان معاہدے کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ بھی ہو سکتا ہے۔ افغانستان کو اس مرحلے کے بعد مالی امداد کی بھی ضرورت ہو گی۔ بہت سارے عناصر جو ان مذاکرات سے خوش نہیں وہ ان کو سبوتاز کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے پالیسی سازوں کے مطابق افغانستان کی سیاسی قیادت کو اس معاہدے کے بعد امن عمل کی ذمہ داری اٹھانا ہو گی اور اسے اپنانا ہو گا۔پاکستان کاکردار افغان طالبان، افغان حکومت اور امریکہ کے درمیان محض سہولت کار کا ہے۔ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت افغانستان کے امن عمل کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں