شاعروں ادیبوں کالم کاروں کو عوام میں بیداری کشمیر کا ٹاسک

نظم، غزل، کہانی، مضمون اور افسانوں میں کشمیر کا رنگ بھرا جائیگا،ہوم ورک مکمل

وفاقی حکومت ادبی حلقوں کی بھرپور مالی معاونت بھی کریگی، وفاقی وزیر تعلیم کی ملاقاتیں (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے ادبی حلقوں کو عوام میں کشمیر کی بیداری کا ٹاسک دیدیا گیا۔

ملک بھر میں عوام کو پاکستان کی شہ رگ کا مرتبہ پانے والی وادی مقبوضہ کشمیر سے مکمل طورپر آشنائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے باقاعدہ ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ادبی حلقوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری کردیا ہے تاکہ منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔


اس تناظر میں ادبی حلقوں، دانشوروں، کالم کاروں اور مصنفین کو بھرپور انداز میں دعوت دی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ادبی رنگ بکھیریں اور عوام میں اس کی جڑوں کو مضبوط کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر سے قومی یکجہتی کا اظہار بھرپورانداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ادبی حلقوں کے ایک اہم اکٹھ سے ملاقات بھی کی ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کو علم، تحقیق، تعلیم وتربیت، علم وفنون لطیفہ کی تعلیمات کو عام کیاجا رہا ہے۔

 
Load Next Story