اوکاڑہ دریائے ستلج پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا 71 بستیاں زیر آب

بھارت کے چھوڑے گئے پانی کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر فصل بہہ گئی ،پاکپتن میں 9میڈیکل کیمپ5 فلڈر یسکیو پوسٹیں قائم

ریسکیو عملے نے 64افراد کو با حفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ،ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 18.80فٹ ہوگیا. فوٹو: فائل

اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں66 ہزار کیوسک پانی کے باعث نچلے درجے کا سیلاب آگیا،71 بستیاں زیرآب آگئیں جب کہ سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں پانی 66 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، سیلابی پانی کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ گئی۔دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے 64افراد کو ریسکو ٹیموں نے سامان سمیت با حفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔


ریسکو1122،پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔ پاک فوج اور ریسکیو کا پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔71 بستیوں کے مکین مال اسباب اور مویشیوں سمیت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

ادھر پاکپتن میں 9 میڈیکل کیمپ جبکہ 5 فلڈر ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی جانب سے سیلاب میں پھنسے مزید لوگوں کو نکالنے کے ریسکو آپریشن جاری ہے۔ تحصیل عارف والا میں بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں۔

 
Load Next Story