آل پاکستان لائرز کنونشن کا کل ہڑتال کا اعلان

کنونشن کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کریم خان آغا کے ریفرنسز پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔


کورٹ رپورٹر August 25, 2019
کنونشن کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کریم خان آغا کے ریفرنسز پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ (فوٹو: فائل)

آل پاکستان لائرز کنونشن نے کل ( پیر26 اگست کو) پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ کے جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ آل پاکستان وکلا کنونشن میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، صوبائی بار کونسلز، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بار ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے، آل پاکستان وکلا کنونشن کی میزبانی کراچی بار ایسوسی ایشن نے کی۔

کنونشن کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کریم خان آغا کے ریفرنسز پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وکلا ایسوسی ایشنز تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی سے میڈیا کی آزادی کیلیے رابطہ بڑھائیں گی، کنونشن نے سابق نائب صدر ملتان ہائیکورٹ بار کو بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کنونشن سے بیرسٹر صلاح الدین احمد، سید حیدر امام رضوی ممبر سندھ بار کونسل، صدر سکھر بار قربان ملانو، راحت بانو ایڈووکیٹ، صدر سندھ بار کونسل محمد عاقل ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہ نواز گجر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |