منی لانڈرنگ کیسوں میں پیش رفت پر اجلاس بلانے کا فیصلہ
کسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا جائے گا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انسداد منی لانڈرنگ کیسوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے اورکسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے اعلی سطع کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سینئر افسر نے ،،ایکسپریس،،کو بتایا کہ کسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی فیٹ ایکشن پلان کے تحت منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی اور منی لانڈرنگ کے کیسوں میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے بلائے جانیوالے اجلاس میں منی لانڈرنگ و ٹیررازم فناسنگ کے کیسوں کی پراسیکیوشن میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر یٹوریٹوریٹ آف اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوںگے ۔اجلاس دوران کسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس کے علاوہ اجلاس میں پراسیکیوشن میں ہونیوالی پیشرفت اور خصوصاً انسداد منی لانڈرنگ کے کیسز بشمول میسز کونٹل ٹینالوجیز،ایند کمپریہنسو بزنس انٹرنیشنل،میسرز سْندر ٹریڈنگ کمپنی ،میسرز کے کے میٹل انڈسٹریز اور میسرز خْرم اسٹیل ملز کیس میں ہونیوالی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد حکومت نے جامع ایکشن پلان متعارف کروایا ہے جس پر عملدرآمد کیلیے ایف بی آرسمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں اور اسی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر تمام متعلقہ ادارے فعال کارروائی کررہے ہیں اور کسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے انسداد منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے خصوصی اقدام اٹھائے ہیں اور متعدد کیس پکڑے ہیں جن کے خلاف کارروائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹ کے اے پی جی برائے انسداد ٹیررازم فنانسنگ و منی لانڈرنگ کے آسٹریلیا میں ہونیوالے حالیہ اجلاس میں بھی ٹیراززم فنانسنگ کے کیسوں میں پراسیکیوشن ،انویسٹیٰ گیشن ،مانیٹرنگ اور کنوکشن پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں یہ اجلاس ہوگا۔ مذکورہ اجلاس میں بھی انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔