القاعدہ کا ایک اور مبینہ کارکن گجرانوالہ سے گرفتار

خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لئے گئے ملزمان نے دوران تفتیش اپنے ساتھی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں

ملزم کا کام دہشت گردی کے لٹریچر کی اشاعت کرانا اور اس کی تقسیم کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

خفیہ اداروں نے گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے ایک اور مبینہ کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے اسد کھرل کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ایم اے اسلامیات کا طالبعلم ہے اور اس کی عمر 30 سال ہے۔ ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں جہادی لٹریچر برآمد ہوا، ملزم کا کام دہشت گردی کے لٹریچر کی اشاعت کرانا اور اس کی تقسیم کرنا تھا، پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کے دیگرعلاقوں سے القاعدہ کے ارکان کی گرفتاری کے بعد یہ روپوش ہو گیا تھا۔

حراست میں لئے گئے القاعدہ کے ارکان نے دوران تفتیش اپنے ساتھی کے حوالے سے خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کیں جس کے بعد موبائل کے سگنلز کے ذریعے اس کے ٹھکانے کے بارے میں پتا چلایا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد القاعدہ نیٹ ورک کے گرفتارارکان کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story