پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کے لیے آئیں سید علی گیلانی

آزادی کے لیے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا، حریت رہنما


ویب ڈیسک August 25, 2019
ایک ایک کشمیری گھر سے باہر نکلے اور بھارت کی ننگی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کرے۔ فوٹو : فائل

حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے کھلے خط میں کشمیری عوام کو حوصلے بلند رکھنے اور جدوجہد آزادی کشمیر کو تیز کرنے کی نصیحت کی ہے۔

حریت رہنما علی گیلانی نے خصوصی طور پر پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اور ایسا نہ کیا گیا تو نہ تاریخ اور نہ ہی آنے والی نسلیں آپ کو معاف کریں گی۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلمانوں کی نسل کشی آگاہ سے کریں۔ یہ آپ لوگوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ان کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔

سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کشمیری بھارت کی ننگی جارحیت کیخلاف گھر سے باہر نکل آئے اور جواں مردی اور ہمت کے ساتھ سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرے کیوں کہ آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے، آزادی کی جنگ مکمل یقین اور استقامت سے لڑی جائے۔

یہ خبر پڑھیں: اظہار یکجہتی کیلیے جانے والے اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر پر روک لیا گیا

حریت رہنما نے مزید کہا کہ اتحاد، صداقت، ہمت، صبر، نظم و ضبط اور استقامت ہمارے وہ ہتھیار ہیں جن سے دشمن کے جدید اور خطرناک جنگی ہتھیاروں کو مات دی جاسکتی ہے۔ وادی بھر میں مظاہرے کیے جائیں اور کسی نہ کسی طرح دنیا کو وادی کی اصل صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت پوری وادی کو جیل بنادیا گیا ہے، تمام حریت اور سیاسی قیادت اسیر یا نظر بند ہے، ذرائع مواصلات معطل ہیں تاکہ دنیا سے بھارتی مظالم کو چھپایا جا سکے۔ اشیائے خورد و نوش کی قلت کے باعث فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے آج 21 ویں روز بھی مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |