متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ساتھ ہے وزیر خارجہ

بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 25, 2019
بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں، شاہ محمود قریشی، فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔

خانیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نمازِ جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے، ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں، ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں، دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں