نیب نے 326 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے چیئرمین نیب

بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کا بنیادی مقصد ہے، چیئرمین نیب

بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کا بنیادی مقصد ہے، چیئرمین نیب، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے قیام سے اب تک 326 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے۔


نیب کارکردگی سے متعلق ایک بیان میں چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے20 ماہ میں بدعنوانی کے600 ریفرنس احتساب عدالتو ں میں جمع کروائے جب کہ اسی عرصے میں 71 ارب روپے برآمد کر کے خزانے میں جمع کرائے گئے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کا بنیادی مقصد ہے، میگا کرپشن کےوائٹ کالرمقدمات نیب کی اولین ترجیح ہیں، نیب میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
Load Next Story