ڈینگی میں مزید77افراد مبتلامرض وبائی صورت اختیار کرگیا

مریض اپنی خوراک بہتررکھیں ،تازہ پھلوں کے جوس مفید ہوتے ہیں،ماہرین طب


Staff Reporter September 25, 2013
ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد1500سے زائد ہوگئی ۔فوٹو : ایکسپریس / فائل

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق مزید77افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد1500سے زائد ہوگئی ۔

ڈینگی مچھروں سے پیداہونے والی بیماری میں مریض کے جسم میں خون جمانے والے اجزا پلیٹ لیٹ کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے جس سے مریض لاغر، نقاہت کا شکار ہوجاتا ہے، وائرس کا شکار مریض اپنی خوراک بہتررکھیں تازہ پھلوں کے جوس مفید ہوتے ہیں ، ماہرین طب کاکہنا ہے کہ بخار آنے کی صورت میں کھانا پینا نہ چھوڑیں۔



معمول کے مطابق اپنی خوراک جاری رکھیں اورتازہ پھلوں کے جوس کا خوب استعمال کریں پانی کا بھی استعمال زیادہ رکھیں تاہم بازار کی غیر صحت مندانہ کھانے پینے کی اشیا کا استعمال ہرگز نہ کریں ، بخارکی صورت میں صرف پیراسیٹامول استعمال کریں اور سی بی سی خون کے ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔