ارشد پپوکیس انسپکٹر یوسف بلوچ کو عدالت نے جیل بھیج دیا

جسٹس مقبول حملہ کیس کی سماعت سرکاری وکیل کی استدعا پر ملتوی کردی گئی


Staff Reporter September 25, 2013
ارشد پپو قتل کیس میں گرفتار ملزم پولیس انسپکٹر یوسف بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ارشد پپو قتل کیس میں انسپکٹر یوسف بلوچ کو عدالت میں پیش کردیا گیا،پیر کو تھانہ کلاکوٹ نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل میں گرفتار ملزم پولیس انسپکٹر یوسف بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

فاضل عدالت نے ملزم کو30 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے،واضح رہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار پولیس افسر یوسف بلوچ لیاری جنرل اسپتال میں داخل تھے گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ملزم کو سول اسپتال منتقل نہ کرنے پر ایم ایس لیاری جنرل اسپتال کو طلب کیا تھا۔



فاضل عدالت کے حکم پر ملزم کو لیاری جنرل اسپتال سے سول اسپتال منتقل کیا گیا،عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ، دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت وکیل سرکار کی استدعا پر8اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔