مقبوضہ کشمیر نظر انداز بحرین نے بھی مودی کو اہم ترین اعزاز سے نواز دیا

بحرین کے بادشاہ نے مودی کو’ آرڈر آف دی رینی سانس‘ (نشاۃ الثانیہ) کے ایوارڈ سے نوازا ہے

بحرین کے بادشاہ نے مودی کو’ آرڈر آف دی رینی سانس‘ (نشاۃ الثانیہ) کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد اب بحرین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر چیخ اٹھے۔

بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں۔ انہوں نے فرانس کا دورہ کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہیں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ' زاید میڈل' پہنایا۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد مودی نے بحرین کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسا الخلیفہ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو اہم ترین اعزاز ' آرڈر آف دی رینی سانس' (نشاۃ الثانیہ) سے نوازا۔




بھارتی وزیر اعظم نے بحرین کے دورے کے موقع پر بھارتی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزرائے اعظم کو بحرین پہنچنے میں زیادہ وقت لگ گیا اور بحرین میں دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم کا اعزاز میرے حصے میں آیا۔

یو اے ای اور بحرین کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں اور دونوں ممالک کو شدید ترین تنقید کا سامنا ہے۔

یہ پڑھیں: مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے مودی کو ایسے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے جب مودی کی جانب سے کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے اور وہاں نافذ کرفیو کو 21 روز ہوگئے ہیں۔
Load Next Story