مسئلہ کشمیر پاک بھارت ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے امریکن تھنک ٹینک

تھنک ٹینک نے اس بات کو مسترد کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے


ویب ڈیسک August 26, 2019
تھنک ٹینک نے اس بات کو مسترد کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے (فوٹو: فائل)

امریکن تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی تھنک ٹیک اسٹارٹ فور نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے جس کا آغاز نئی دہلی کی جانب سے غیرقانونی طور پر کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو آئینی طور پر ختم کرنے سے ہوا۔

تھنک ٹینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری جنگ کے امکانات میں اس وقت اضافہ ہوا جب بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کھلے الفاظ میں خطے میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی، راج ناتھ نے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن میں کسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی دھمکی واضح طور پر پاکستان کے لیے تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا اور جاپان کی 1945ء میں ہونے والی جنگ کے دوران جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کی تباہی کے بعد یہ جوہری جنگ کا پہلا واقعہ ہوگا۔ تھنک ٹینک نے اس بات کو مسترد کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں