سی ویو پر جھگڑا باپ بیٹا جاں بحق ایک بھائی زخمی

تصادم پارکنگ اور پتھاروں کے ٹھیکیداروں میں ہوا، ہلاکتیں تیز دھار آلے سے ہوئیں

پہلے بھی جھگڑے ہو چکے، پولیس، 6 افراد گرفتار، تفریح کیلیے آنے والوں میں خوف (فوٹو: فائل)

MADRID:
سی ویو پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تیز دھار آلے کے وار سے باپ بیٹاجاں بحق جبکہ ایک بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے6 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب سی ویو پر کینٹین نمبر 2کے قریب2گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے حاجی عمر اور اس کا بیٹا موسیٰ شخص جاں بحق جبکہ احمد سمیت 2 افرادزخمی ہوگئے۔ تصادم کے باعث موقع پر بھگدڑ مچ گئی ، اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے سی ویو پر شہریوں کا معمول سے زیادہ رش تھا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت موسیٰ ولد حاجی عمر کے نام سے کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں اس کا باپ حاجی عمر اور بھائی احمد شامل ہیں۔جھگڑا پارکنگ کے ٹھیکیدار اور پتھاروں کے ٹھیکیدار کے درمیان ہوا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں گروپوں میں کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے ہیں اور اس سلسلے میں عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔

اتوار کی شب ہونے والا جھگڑا خوں ریز ثابت ہوا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ، علاوہ ازیں قائد آباد کے علاقے میں گل احمد ٹیکسٹائل مل کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران 22 سالہ الیاس زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ شاہدہ زوجہ شاہد ،اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ ارشاد احمد ولد نصیر احمد جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ کے تنازع پر2گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے 40 سالہ عبدالرحیم ولد ابراہیم زخمی ہوگیا۔
Load Next Story