شاہ پور چاکر پرانی دشمنی نے2نوجوان بھائیوں کی جان لے لی
واقعہ نواحی گوٹھ میں پیش آیا، جمالی برادری کی رند برادری کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس
شاہ پور چاکر کے قریب پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی فائرنگ سے جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس 5 گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ برہون میں جمالی برادری کے مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے 30 سالہ نور محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، دوسرے بھائی 22 سالہ عبدالستار کو جو جمڑائو کینال کے پاس زمین پر بھینسیں چرا رہا تھا کو بھی جمالی برادری کے مسلح افراد نے قتل کردیا، مقتولین سگے بھائی تھے۔ شاہ پور چاکر پولیس تقریباً 5 گھنٹے کے بعد موقعے پر پہنچی۔ برہون گوٹھ میں مقامی پولیس کی چوکی بھی قائم ہیں لیکن اس چوکی کے اہلکار بھی نہیں پہنچے۔
2 بھائیوں کے قتل کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاشیوں کو تحویل میں لے کر مقامی رورل ہیلتھ سینٹر میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ مقتولین کے والد الیاس رند نے بتایا کہ میرے نوجوان بیٹوں کو جمالی برادری کے مسلح افراد نے قتل کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع پر رند برادری کے سیکڑوں مسلح افراد اسپتال اور گوٹھ میں جمع ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دونوں برادریوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے، واضح رہے کہ اس معاملے میںاب تک دونوں برادریوں کے 6 افراد قتل ہوچکے ہیں۔