پشاور کےعلاقے باقرشاہ میں دھماکا ایک شخص زخمی

دھماکے سے قریب واقع گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعدعلاقے کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ فوٹو؛ ایکسپریس

پشاور کے علاقے باقر شاہ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



ایکسپریس نیوز کے پشاور کے اندرون علاقے باقر شاہ میں مینا بازار کے قریب ایک مکان کے باہر دھماکا ہوا ، دھماکا اتنا زوردار تھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئ،دھماکے سے قریب واقع گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئےاور علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں تاہم تاحال دھماکے کی نو عیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔


واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اس علاقے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Load Next Story