بچے سے بدفعلی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار برطرف
تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
آئی جی اسلام آباد کے حکم پر پولیس اہلکار کو بچے سے بدفعلی کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بچے سے بدفعلی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی اسلام آباد کے حکم پر تھانہ آبپارہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ کانسٹیبل شہزاد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
مدعی کامران عباسی نامی شخص نے درخواست دی کہ ملزمان کانسٹیبل شہزاد حبیب ستی، شاہ زیب ستی اور ریحان نے میرے بچے زین العابدین کی غیر اخلاقی تصاویر کھینچیں اور اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔