بھارتی بورڈ کی صدارت سری نواسن کا خواب دھندلانے لگا

آئی پی ایل کا فکسنگ تنازع بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کی جان کسی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں دکھائی دیتا


AFP September 25, 2013
سپریم کورٹ انتخابات میں شرکت سے روکنے کی درخواست جمعے کوسننے پرتیار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

PARIS: این سری نواسن کا بھارتی کرکٹ بورڈ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کا خواب دھندلانے لگا، سپریم کورٹ ان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست سننے کیلیے تیار ہوگئی، جمعے کو سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا فکسنگ تنازع بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کی جان کسی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں دکھائی دیتا، انھوں نے اپنی پوزیشن بچانے کیلیے اسکینڈل میں ملوث داماد گروناتھ میاپن سے بھی قطع تعلق کرلیا، کرپٹ ثابت ہونے والے پلیئرز کو تاحیات پابندی کی سزائیں دیں، اس کے باوجود وہ بُری طرح ڈولتی اپنی کرسی کو بچانے میں کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔



انھوں نے چند روز قبل نئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کیا تھا جو اتوار کو بی سی سی آئی کی سالانہ اجلاس عام میں ہونے ہیں،ان میں انھیں حصہ لینے سے روکنے کیلیے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بہارکے سیکریٹری ادتیا ورما نے دائر کر دی،وہ اس سے قبل ممبئی ہائیکورٹ سے سری نواسن کی بنائی ہوئی تحقیقاتی کمیٹی کو غیرقانونی قرار دلا چکے ہیں۔ انھوں نے استدعا کی کہ فکسنگ اسکینڈل کے بعد سری نواسن اخلاقی طور پر صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے، ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ معاملے کی سماعت جمعے کو کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں