متحدہ عرب امارات کی ٹیم کرکٹ میں ایک طاقت بن چکی عاقب جاوید کا دعویٰ
ہماری ٹیم نے چار روزہ میچز میں عمدہ کھیل پیش کیا،کوچ
لاہور:
کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم اب کرکٹ میں ایک طاقت بن چکی۔
اس نے گذشتہ دنوں نمیبیا کو چار روزہ میچ میں دوسرے دن ہی 9وکٹ سے مات دے کر انٹرکانٹی نینٹل کپ کی ٹاپ فور سائیڈز میں شمولیت پائی تھی، اسی کے ساتھ ٹیم نے آئندہ برس کے ایونٹ کیلیے بھی کوالیفائی کرلیا،کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ لوگوں نے اب یواے ای کو بھی کرکٹ میں طاقتور سائیڈ سمجھنا شروع کردیا، انھوں نے کہاکہ مقامی طورپر تقریباً 80 فیصد کرکٹ مقابلے ٹوئنٹی20 ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم نے چار روزہ میچز میں عمدہ کھیل پیش کیا جو معنی رکھتا ہے، اسپنرز احمد رضا اور ناصرعزیز نے نمیبیا کیخلاف ٹیم کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا، عاقب نے مزید کہا کہ ہم نے بین الاقوامی معیار کا پریکٹس طریقہ کار اپنا رکھا ہے، جس میں ہر پلیئرکو اس کے کردار سے آگاہ کردیاگیا، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی بہترین پرفارم کرتا دکھائی دے رہا ہے، ہماری توجہ اب ورلڈ کرکٹ لیگ ون ڈے میچز پر ہے جو 27 اور29 ستمبرکوشیڈول ہیں۔