طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد ہلاک
اسپین کا جزیرہ مایورکا دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور ہے
اسپین کے جزیرے مایورکا کی فضاؤں میں ایک چھوٹا طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے صحت افزا مقام جزیرہ مایورکا پر نچلی پرواز کرنے والے سیاحتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، خوفناک تصادم کے بعد طیارے اور ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین بوس ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکالا۔ چھوٹے طیارے میں 2 افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے، حادثے میں ساتوں افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کے علاوہ پائلٹ اور مقامی فرد شامل ہے۔ جزیرہ مایورکا اپنے حسن اور دلکش مناظر کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے اور تعطیلات میں دنیا بھر سے لوگ اس سیاحتی مقام کا رخ کرتے ہیں۔