چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومت سے رابطہ نہیں ہوا خورشید شاہ

نیا آرمی چیف سنیارٹی اورمیرٹ پرتعینات کیا جائے، کمزور پوزیشن میں مذاکرات نہ کیے جائیں،قائد حزب اختلاف


آن لائن September 25, 2013
پشاور حملوں کے بعد حکومت اقوام متحدہ میں مضبوط بات نہیں کرسکے گی،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومت سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوسکا، انشااللہ ہم کسی ایک نام پر متفق ہوجائینگے۔

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے نام پر اتفاق رائے کے بعدچیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی پرمشاورت شروع کرینگے،نیاآرمی چیف سینئرہو اور میرٹ پرتعینات کیا جائے، پشاورحملوںکے بعدحکومت اقوام متحدہ میں مضبوط بات نہیں کر سکے گی،حکومت طالبان سے مذاکرات کے بارے میں اپنا واضح فیصلہ سامنے لائے۔



پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں حالات اچھے نہیں ہیں ہم نے حکومت کومکمل مینڈیٹ دیاہے حکومت کوئی فیصلہ کرے،کون سی قوت ہے جویہ کھیل کھیل رہی ہے، وزیراعظم جب چین جاتے ہیں توچائنیز اغواکرلیے جاتے ہیں، اقوام متحدہ جاتے ہیں توچرچ پرحملہ ہوجاتا ہے، حکومت کو فیصلہ کرناچاہیے کہ حالیہ کشیدگی کوکیسے کنٹرول کرناہے ایسانہ ہو کہ چیزیں ہاتھ سے نکل جائے۔خورشیدشاہ نے کہاکہ مذاکرات کوسبوتاژکریں یاطالبان سے بات واضح ہے کہ ایک طرف معصوم لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں، مذاکرات کرنیکی ایک حدہوتی ہے،کمزورآدمی جب طاقتورسے بات کرنے جاتا ہے توطاقتورمذاکرات نہیں کرتاشرائط دیتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں