دہشتگردی سے اے پی سی فیصلے متاثر نہیں ہونے چاہئیں عمران خان

پہلی بار فوج اور سیاسی قیادت میں یکسوئی پیدا ہوئی، سیاست نہیں چمکانے دینگے،چیئرمین تحریک انصاف


Monitoring Desk September 25, 2013
موجودہ حالت میں قوم کو جراتمند قیادت اور حکومت کی ضرورت ہے۔عمران خان، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10 سال میں فوج اور سیاسی قیادت میں پہلی بار یکسوئی پیدا ہوئی ہے۔

سانحہ اپردیر اور پشاور جیسے سنگین واقعات کے باوجود کل جماعتی کانفرنس کے فیصلے متاثر نہیں ہونا چاہئیں۔ میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت میں قوم کو جراتمند قیادت اور حکومت کی ضرورت ہے۔



تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے پی کے میں دہشت گردی کے170 سے زائد واقعات ہوئے،کچھ لوگ پشاور حملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ادھر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں کوہاٹی گیٹ چرچ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوہاٹی گیٹ چرچ میں دھماکے مذاکرات کیخلاف سازش بھی ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔