خالد شمیم گمشدگی درخواست چیف جسٹس کو دینے کی ہدایت
عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزم کی گمشدگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ طورپر ملوث خالد شمیم کی گمشدگی سے متعلق درخواست چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس مقدمے کوبھی لاپتا افراد کے دیگرمقدمات کی سماعت کرنے والے بینچ کے سامنے پیش کیاجا سکے۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خالدشمیم کی اہلیہ مسمات بیناخالد کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی سماعت کے موقع پرپی ایف یو جے اورکراچی پریس کلب کی جانب سے رشیداے رضوی پیش ہوئے۔ قبل ازیں عدالت کوبتایا گیاتھا کہ عدالتی احکام کے مطابق خالدشمیم کی تنخواہ باقاعدگی سے اداکی جارہی ہے۔
امیگریشن حکام نے عدالت کوبتایا تھاکہ خالدشمیم نے 21جنوری2005 سے22ستمبر 2009 تک 8مرتبہ بیرون ملک سفرکیا جبکہ ڈی ایس پی عبدالمجیدعباسی نے اپنے کمنٹس میںعدالت کوبتایا تھاکہ خالد شمیم کے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماعمران فاروق قتل کیس میںملوث ہونے اورایئرپورٹ سے گرفتاری کی خبرشائع کرنے والے اخبارات کے متعلقہ رپورٹرزسے بھی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔