دہشت گردی کیخلاف اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں قائم علی شاہ
ٹارگٹڈ آپریشن بلا امتیاز اور بلاتفریق کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اورکراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
انھوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہائوس میں سینئر صنعت کار ایس ایم منیر کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ا طلاعات و صنعت شرجیل انعام میمن ، سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر موتی والا ، کاٹی ، سائٹ اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشینز کے سرکردہ صنعت کاروں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن بلا امتیاز اور بلاتفریق کرمنلز کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا گیا ہے تاکہ بہتر نتائج سامنے آسکیں۔اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کی جانب سے توجہ دلانے پر جام صادق پل کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے سائٹ سمیت دیگرصنعتی علاقوں میں بھی سڑکوں کی فوری تعمیر ومرمت کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر صنعت شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور تاجرطبقہ معاشرے اور معشیت کی شہ رگ ہے۔
دریں اثنااسپیشل اکنامک زون اتھارٹی (ایس ای زیڈ اے) سندھ کا پہلا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں خیرپوراسپیشل اکنامک زون اور ماربل سٹی پروجیکٹ آف کراچی کے2 منصوبے وفاقی حکومت کے اسپیشل اکنامک زون اسٹیٹس (ایس ای زیڈ ایس) کے بورڈکی منظوری کیلیے پیش کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ جو ایس ای زیڈ اے سندھ کے چیئرمین بھی ہیں نے اتھارٹی کومزید فعال اور مستحکم کرنے کیلیے100ملین روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔