آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ کا اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ


ویب ڈیسک August 26, 2019
چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ کا اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کادورہ ،آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کادورہ کیا۔ چینی جنرل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جب کہ چینی جنرل کو گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا بعدازاں وفود کے سطح پربھی بات چیت کی گئی۔



اس موقع پر چینی جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں جبکہ آرمی چیف نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں