ایفی ڈرین کیس 24 ڈسٹری بیوٹرز کو شامل تفتیش کرنے کیلیے نوٹس

جڑواں شہروں میں 18 کمپنیوں کو نوٹس جاری ہونے پر کھلبلی، ڈائریکٹر زیر زمین چلے گئے


Qaiser Sherazi September 25, 2013
جڑواں شہروں میں 18 کمپنیوں کو نوٹس جاری ہونے پر کھلبلی، ڈائریکٹر زیر زمین چلے گئے. فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوم فارماسیوٹیکل کمپنی کے ڈائریکٹرفیصل ظفر اور اس کی پارٹنر اہلیہ مسزفیصل سمیت24 مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں، ڈسٹری بیوٹرز،گرفتار 4 کمپنیوں جنوم، سینٹیکس، گریس، نیوٹرو فارما، ریمنڈ، داناس، بارلیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی شامل تفتیش کرنے کے نوٹس جاری کردیے اورانھیں شامل تفتیش ہونے کیلیے فوری اے این ایف دفترآنے کاحکم دیا ہے۔

شامل تفتیش نہ ہونیوالے کمپنیوںکے مالکان،ڈائریکٹرزاورڈسٹری بیوٹرزکے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائینگے،18 نوٹس راولپنڈی،اسلام آباد کے فارماسیوٹیکلزکوجاری کیے گئے ہیںجس سے ان میںکھلبلی مچ گئی اور کئی ڈسٹری بیوٹرز وکمپنیوں کے ڈائریکٹرزیرزمین چلے گئے ہیں۔



داناس کمپنی کے مفرور ڈائریکٹر کرنل (ر) طاہر الودود کی گرفتاری کے بعدایفی ڈرین کیس نیا رخ اختیار کرگیا،تفتیش سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ داناس کمپنی میںگرفتارملزم کے بیٹے اسامہ لاہوتی کے بھی 33 فیصد شئیرز ہیں، 2 سال سے مفروروعبوری ضمانت پررہنے والے داناس کمپنی کے ڈائریکٹر ملزم طاہرالودودکے وعدہ معاف گواہ بننے کی اے این ایف حکام نے باضابطہ طورپرمنظوری دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں