طالبان سے مذاکرات کو امریکا سے پوشیدہ رکھنا ہوگا حمید گل

اس سے پہلے19 معاہدے امریکی دباؤ پر سبوتاژ ہوئے،سابق سربراہ آئی ایس آئی

اگر مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دیں گے توامریکا کبھی برداشت نہیں کرے گا،حمید گل۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمیدگل نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات ہی ہونے چاہئیں لیکن ان کو امریکا سے پوشیدہ رکھنا ہوگا، اس سے پہلے 19معاہدے ہوئے جو امریکی دبائو پر سبوتاژ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ چوہدری نثارکی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ پروسس شروع ہوچکا ہے۔ اگر مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دیں گے توامریکا کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ خرم دستگیرنے کہاکہ جنرل نیازی اورپشاور چرچ پر حملہ کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اے پی سی میں ہم نے جو راستہ بنانے کی کوشش کی تھی وہ راستہ تنگ ہوتا جارہا ہے۔




حکومت اب یہ سوچ رہی ہے کہ جو طالبان گروپ مذاکرات کرنا چاہیں گے ان سے مذاکرات ہوں گے اور جو مذاکرات کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف طاقت استعمال کی جائیگی۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ دہشت گردی میں پی ٹی آئی کا کوئی رول نہیں۔ یہ ناسور ہماری حکومت سے پہلے کا ہے، اس پراشتعال انگیزی یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیںکرنی چاہیے۔
Load Next Story