بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کوہلی نے دھونی کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا

رنز کے حساب سے بھارت کی 5 بڑی ٹیسٹ فتوحات میں سے 4 ویرات کوہلی کی زیرقیادت حاصل ہوئیں۔


Sports Desk August 27, 2019
رنز کے حساب سے بھارت کی 5 بڑی ٹیسٹ فتوحات میں سے 4 ویرات کوہلی کی زیرقیادت حاصل ہوئیں۔ فوٹو: نیٹ

ISLAMABAD: ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹیسٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کا مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 318 رنز سے شکست دی تھی،419 رنزکے تعاقب میں میزبان ٹیم 100 پر ڈھیر ہوئی، جسپریت بمرا نے 8 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، ایشانت شرما نے 3 اور محمد شمی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، یہ رنز کے حساب سے بھارت کی دیار غیرمیں سب سے بڑی اور مجموعی طور پر چوتھی بڑی فتح ثابت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رنز کے حساب سے بھارت کی 5 بڑی ٹیسٹ فتوحات میں سے 4 ویرات کوہلی کی زیرقیادت حاصل ہوئیں۔ انھوں نے دیار غیر میں بطور کپتان سب سے زیادہ 12 کامیابیوں کی بدولت ساروگنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ملک سے باہر 11 ٹیسٹ جیتے تھے، اسی طرح کوہلی نے مجموعی طور پر بطور قائد سب سے زیادہ 27 ٹیسٹ فتوحات کا دھونی کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ہے، انھوں نے یہ اعزاز 47 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا جبکہ دھونی نے یہ فتوحات60 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں