اسپیشل سیکریٹری قومی اسمبلی منور عباس کا اسٹالز کا دورہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کیا

اس قسم کے فورمز نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کیلیے بہت کار آمد ثابت ہوتے ہیں،منور عباس


Numainda Express September 25, 2013
اسپیشل سیکریٹری منور عباس نے ایکسپریس میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کیا، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکریٹری سید منور عباس نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے منعقدہ وائس چانسلرز فورم کے موقع پر لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کی تیار کردہ اشیاء کا معائنہ بھی کیا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس قسم کے فورمز نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کیلیے بہت کار آمد ثابت ہوتے ہیں، تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو دوسرے ملکوں کے تجربات سے روشناس کرائیں تاکہ معلومات اور تعلیم کا تبادلہ ہو سکے۔ انھوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر کسی بھی شعبہ میں ترقی نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں