وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سےرابطہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک August 27, 2019
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دنیا ساتھ دے یا نہ دے کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عمران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔