خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے نیا سیکیورٹی پلان جاری

کمشنرز، پولیٹکل ایجنٹس اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر فاٹا اور بندوبستی علاقوں کے لئے...


ویب ڈیسک September 25, 2013
آئی جی پولیس کے نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں، صوبائی محکمہ داخلہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

چرچ پر حملے کے بعد محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے نیا سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کمشنرز، پولیٹکل ایجنٹس اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر فاٹا اور بندوبستی علاقوں کے لئے حفاظتی منصوبہ بندی پلان تیار کریں، صوبے کے ساتوں ڈویثرنل کمشنرز اور آر پی اوز کرائسسز مینجمنٹ پلان تشکیل دیں جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس کی نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نئے سیکیورٹی پلان کے مطابق نئے ناموں سے وجود میں آنے والی کالعدم تنظیموں اور دینی اداروں سمیت ہوٹلز، سرائے اور پارکس کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |