ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر

سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت اور تفصیلات درکار ہیں، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک August 27, 2019
سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہیں، چیف الیکشن کمشنر فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدہ سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت اور تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا، اب فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائےگا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کے 4 ایم این ایز نے درخواست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں