کراچی رینجرز کی کارروائیاں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت مزید 21 افراد گرفتار

حراست میں لئے گئے ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک September 25, 2013
رینجرز نے لیاری، کھارادر، جمشید روڈ، سائیٹ، بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہر، ملیر اور کھوکھرا پار کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:

شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 21 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے اب تک رینجرز نے لیاری، کھارادر، جمشید روڈ، سائیٹ، بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہر، ملیر اور کھوکھرا پار کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمفد کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں بھتاخور، ٹارگٹ کلرز، گینگ وار کے ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔


واضح رہے کہ وفاق اور سندھ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کو کارروائی کا اختیار دیا تھا جس کے بعد شہر میں تارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں