سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدراور نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل

محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا


ویب ڈیسک August 27, 2019
محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا فوٹوفائل

سوشل میڈیا پر بیوی پر تشدد کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ ماہ اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نا صرف ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تعلقات ہیں بلکہ وہ انہیں شدید جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹ پرمبنی قرار دیاتھا ۔ جب کہ دوسری جانب ماڈل نازش جہانگیر نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ بغیر ثبوت ان کا نام لیاجارہاہے۔ محسن اور ان کی اہلیہ کے شادی شدہ مسائل کے پیچھے کی وجہ وہ نہیں ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدر اوران کی گرل فرینڈ کے درمیان شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حال ہی میں محسن عباس حیدر کے انسٹاگرام فین پیج پر محسن اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا تھا ''بہترین جوڑی بہت جلد''۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B1ehBahJJkT/"]

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر اور کیپشن پر نازش جہانگیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا''بہت جلد انشااللہ''جب کہ اس تبصرے کو محسن عباس حیدر نے لائک بھی کیاتھا۔



اس تبصرے کے بعد سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ محسن عباس حیدرا ور نازش جہانگیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں