بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک August 27, 2019
آصف علی زرداری کو کسی جرم کے بغیر قید کیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کو مبینہ طور پرمناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ جنہیں کسی جرم کے بغیر قید کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا ہے لیکن حکومت سرکاری ڈاکٹرز کا مشورہ نہیں مان رہی، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں