بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے سابق کمشنرللیت مودی پرتاحیات پابندی لگادی

بی سی سی آئی نے للیت مودی کو مالیاتی بے ضابطگی اور کرپشن سمیت 8 غیر قانونی سرگرمیوں کا مرتکب قرار دیا۔


ویب ڈیسک September 25, 2013
للیت مودی انڈین پریمئیر لیگ کے کمشنرتھے اور ان کی سربراہی میں ایونٹ کے ابتدائی 3 ایڈیشنز منعقد ہوئے . فوٹو : اے ایف پی/ فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے سابق کمشنرللیت مودی پرتاحیات پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنائے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے جائزے کے بعد بورڈ نے مالیاتی بے ضابطگی اور کرپشن سمیت 8 غیر قانونی سرگرمیوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے للیت مودی پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ للیت مودی انڈین پریمئیر لیگ کے کمشنرتھے اور ان کی سربراہی میں ایونٹ کے ابتدائی 3 ایڈیشنز منعقد ہوئے تاہم 2010 میں آئی پی ایل میں مزید دو فرنچائز کی نیلامی میں مبینہ گھپلوں اور مالیاتی بے ضابطگیاں منظر عام پر آنے کے بعد بی سی سی آئی نے انہیں برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں