آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا 

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے آئیسکو کے41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں


ویب ڈیسک August 27, 2019
وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے آئیسکو کے41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا ہے جس کے بعد آئیسکو کی جانب سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا رواں ماہ کابجلی بل 35 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں، آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے اور کسی مہینے نہیں کرایا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں