امریکا مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے صدر حسن روحانی
ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں جو 2015 کے معہادے کی جگہ لے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
یران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے پہلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے ایران سے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کو خوش آمدید کہیں گے لیکن اس سے پہلے امریکا کو ایران پر عائد غیر قانونی اور غیر منصفانہ پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا عالمی جوہری معاہدے سے متعلق اپنے موقف کو دہراتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے مفادات کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو وہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر مجبور ہوں گے۔
یہ خبر پڑھیں: جوہری ہتھیار سے پاک اور ترقی کرتا ایران دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کا جی سیون کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک نئے معاہدے پر مذاکرات کی کوشش کریں گے جو 2015 کے عالمی معاہدے کی جگہ لے گا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا اور ایران کے درمیان برسوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایرانی حسن روحانی سے رابطہ کیا ہے اور وہ چند ہفتوں میں صدر ٹرمپ اور حسن روحانی کی ملاقات کرانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔