سرگودھا میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی سمیت خاندان کے 8 افراد قتل

 نور دین نے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا


ویب ڈیسک August 27, 2019
واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے فوٹو: فائل

ننکانہ صاحب میں بھائی نے گھریلو تنازع پر بھائی، بھابھی، 3 بھتیجوں اور ان کی بیویوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کی تحصیل ننکانہ صاحب کے علاقے موڑ کھنڈا میں نور دین نامی شخس نے گھر میں گھس کر اپنے بھائی، بھابھی، 3 بھتیجوں اور ان کی بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد نور دین نے بھی خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے تما شواہد اکھٹے کرلیے گئےہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے میتیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں