الیکشن کمیشن کا اراکین پارلیمنٹ کو مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری نوٹس

900 سے زائد ارکان نے اب تک مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 25, 2013
900 سے زائد ارکان نے اب تک مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان کو 30 ستمبر تک مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے آخری نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس کے بعد اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی، کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 1174 ارکان میں سے اب تک تقریبا 250 ارکان نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جب کہ 900 سے زائد ارکان نے اب تک مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں