پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی اعتراضات بلاجواز ہیں وزیراعظم نوازشریف
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔ نواز شریف
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا اور اس منصوبے پر امریکا کا اعتراض بلاجواز ہے۔
نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات بلاجواز ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایران کی جانب سے پرامن مقاصد کےلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف اور حسن روحانی کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت دہشت گردی خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔