سعودی ایئر لائن پاکستانی حاجیوں کا سامان مدینہ چھوڑ آئی
حج کی وجہ سے رش بہت زیادہ ہے اس لیے ایسا ہوگیا سامان ایک دو روز میں مل جائے گا، ایئر لائن انتظامیہ
سعودی ایئر لائن مدینہ شریف سے آنے والی پرواز کے حاجیوں کا قیمتی سامان وہیں چھوڑ آئی سامان کب ملے گا یہ بھی نہیں بتایا جا رہا جس پر حاجیوں نے سعودی ائیر لائن کے خلاف لاہور ائیر پورٹ پر احتجاج کیا۔
ایکسپریس کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 754 مدینہ شریف سے حاجیوں کو لے کر لاہور تو پہنچ گئی مگر سیکڑوں حاجیوں کا سامان مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ کسی کا ایک بیگ تو کسی کے تین بیگ نہیں آئے جس پر حاجیوں نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کے خلاف احتجاج کیا۔
حاجیوں کو یہ بھی نہیں بتایا جا رہا کہ سامان کب آئے گا، حاجی مبین کے مطابق سامان آدھا کلو بھی زیادہ ہو تو ائیر لائن سامان کھلوا کر وزن پورا کراتی ہے مگر سامان نہیں ملا جس میں عزیز رشتہ داروں کے لیے کجھوریں جائے نماز، تسبیحات سمیت دیگر سامان موجود ہے، زیادہ مشکل ان حاجیوں کو پیش آرہی ہے جو دوسرے شہروں سے آئے تھے جبکہ فلائٹ بھی چھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

دوسری جانب ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج کی وجہ سے رش بہت زیادہ ہے اس لیے ایسا ہوگیا سامان ایک دو روز میں مل جائے گا۔