سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی

سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی . فوٹو : فائل

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 89 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔


فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 87 روپے اضافے کے بعد 76 ہزار 390 ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1450 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا اور 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے 75 ہزار 917 روپے ہوگئی تھی۔
Load Next Story