پروگرام ’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ کے سیٹ میں آگ لگنے سے 22 کروڑ روپے کا نقصان ہوا کپل شرما

سیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا جس سے ہمیں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،کیل شرما


ویب ڈیسک September 25, 2013
شکر ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، کپل شرما فوٹو؛ فائل

بھارت کے معروف مزاحیہ ٹیلی ویژن پروگرام "کامیڈی نائٹ ود کپل" کے میزبان کپل شرما نے کہا ہے کہ ان کے پروگرام کے سیٹ میں آگ لگنے سے تقریباً 22 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بھارتی فلموں کی پرموشن کے لئے بڑے ستاروں کے ساتھ اپنی کامیڈی کے جوہر دکھانے والے پروگرام کے میزبان کپل شرما نے آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا جس سے ہمیں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اس سے ہمیں بہت نقصان پہنچا لیکن شکر ہے کہ سانحہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سیٹ پر آگ لگنے سے ہونے والے نقصان سے متعلق حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن کیمرے، لائٹس اور دیگر قیمتی سامان کے جل جانے سے تقریباً 20 سے 22 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں