پاکستان غیروں کی جنگ سے نکل آئے تو 10 روزمیں امن قائم ہوجائے گا مولانا سمیع الحق

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مذاکرات پر نظر ثانی کے بیان سے کافی دکھ ہوا، مولانا سمیع الحق


ویب ڈیسک September 25, 2013
امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان طالبان سے مذاکرات کرے اور ملک میں امن قائم ہو، مولانا سمیع الحق فوٹو: فائل

مولانا سمیع الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوجائیں اور ہماری حکومت غیروں کی جنگ سے نکل آئے تو 10 روزمیں ملک میں امن قائم ہوجائے گا۔

راولپنڈی پریس کلب میں رکن سازی مہم کے افتتاح کے بعد جمعیت علمائےاسلام (س) کے مرکزی امیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مذاکرات پر نظر ثانی کے بیان سے کافی دکھ ہوا، طالبان کہہ چکے ہیں کہ انہوں نےچرچ پرحملہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا، اسرائیل اور بھارت کی سازش کو سمجھے، امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان طالبان سے مذاکرات کرے اور ملک میں امن قائم ہو، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اے پی سی میں مذاکرات کی بات رسمی طورپرکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں