سری لنکا سے سیریز ٹکٹوں کی قیمت کا آج فیصلہ متوقع
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس میں فروخت کی تاریخ بھی طے ہوگی
لاہور:
سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پی سی بی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کولاہور میں طلب کرلیاگیا۔
وسیم خان کی زیرصدارت میٹنگ میں مہمان ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات سمیت ہرڈپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پرمشاورت ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی اورقیمت کیا رکھی جائے اس پر بھی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبرکوکراچی آمد متوقع ہے، اگلے روزدونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے، کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی اسی روز طے ہے۔
27 تاریخ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا، دوسرا میچ29 جبکہ تیسرا اور اختتامی ون ڈے 2 اکتوبر کو شہر قائد ہی میں شیڈول ہے۔ اس کے بعد 3 اکتوبرکودونوں ٹیمیں لاہورکی جانب اڑان بھریں گے۔
4 اکتوبرکوپریکٹس سیشن طے ہے، قذافی اسٹیڈیم میں5 تاریخ کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہوگا،7 تاریخ کو دوسرا جبکہ 9 اکتوبرکوتیسرا ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔