عراق کے شہر کرکوک میں 2 خود کش حملے اورفائرنگ 3 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک

کرکوک کےعلاقے حویجا میں خود کش بمبار نے پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا خیر مواد سے بھر ی گاڑی اڑا دی


AFP September 25, 2013
شدت پسندوں نے مقامی انتظٓا میہ کی عمارت پر خودکش حملے کے بعد مارٹر بموں سے حملہ اورفائرنگ بھی کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی/فائل

عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن اور مقامی انتظامیہ کی عمارتوں پر خودکش دھماکوں، مارٹر حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر کر کوک کے شمالی علاقے حویجا میں ایک خود کش بمبار نے پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا خیر مواد سے بھری گاڑی اڑا دی جبکہ ایک اور خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی مقامی انتظامیہ کی عمارت کے قریب اڑا ئی جس کے بعد شدت پسندوں نے مقامی انتظا میہ کی عمارت پر مارٹر بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 14افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں