مسئلہ کشمیر اسلامی ممالک سے سفارتی رابطے جاری
براہ راست اور پس پردہ سفارتی رابطوں کے بعد او آئی سی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان
پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر صورتحال پر آگاہی کے لیے اسلامی ممالک سے براہ راست اور پس پردہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔
پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر خصوصاً مقبوصہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر صورتحال پر آگاہی کے لیے اسلامی ممالک سے براہ راست اور پس پردہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔ ان رابطوں کے بعد امکان ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں پاکستان اسلامی ممالک کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوصہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے غیر قانونی فیصلے، علاقے میں کرفیو اور بھارتی مظالم سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے گا ۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دومرتبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ان رابطوں میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل، ترکی ،ایران ،ملائشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک کے اعلیٰ حکومتی حکام سے رابطے ہوئے ہیں۔