بھتہ نہ دینے پر صدرمملکت کے بھانجے کی دکان پر فائرنگ

بھتہ دینے سے انکار کرنے پرمنگل کی رات بھتہ خوروں نے دکان پرفائرنگ کردی لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔


ویب ڈیسک September 25, 2013
پولیس نے مقدمہ درج کرکےدکان پر پولیس اہلکارتعینات کردیئے ہیں۔ فوٹو ڈیزائن: فیضان داؤد

بھتہ خوروں نےصدرمملکت ممنون حسین کے بھانجے کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی۔

صدرممنون حسین کے بھانجے جن کی کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب آئس کریم کی دکان ہے سے نامعلوم افراد نے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور ان کی جانب سے انکار کرنے پرمنگل کی رات بھتہ خوروں نے دکان پرفائرنگ کردی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صدرممنون حسین کے بھانجے نے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تاہم پولیس کو واقعے کے حوالے سے سی پی ایل سی کے ذریعے پتہ چلا، پولیس نے مقدمہ درج کرکےدکان پر پولیس اہلکارتعینات کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |